خواب میں ضعیف (کمزور) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ضعیفی مرتبہ کا نقصان ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کا سر ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کا دین کمزور اور ضعیف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت یا خادمہ بیمار ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اُس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کا دین کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ بے ہودہ باتیں کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کی گردن ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ امانت ادا نہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے میرے کمزو ہوئے ہیں دلیل ہے کہ لوگوں کو غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہاتھ کمزور ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی عورت بیمار ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کی کلائی بیمار ہے دلیل ہے کہ اُس کی ماں یا فرزند بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو بیمار ہے دلیل ہے کہ اس کی تدبیر اور رائے بیکار ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اُس کا پستان ضعیف ہے تو بھی یہی تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ضعیف ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی بیما ہوگی اور اگر دیکھے کہ اُس کا پیٹ ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اُس کا پشت و پناہ شخص ضعیف ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا سرین ضعیف ہو ہے دلیل ہے کہ اُس کے خویشوں میں سے کسی بزرگ کا حال برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ضعیف ہوئی ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا زانو ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اُس کا جسم ضعیف ہوا ہے دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
خواب میں ضعیف (کمزور) کی تعبیر - Khwab main Zaeef, Oldman, Weak man dekhny ki tabeer
خواب میں یتیم ہونا دیکھنا - Kwab main khud kw yateem hoty , Orphan Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
يتم (یتیم ہونا)
|
خواب میں یتیم ہو نا ذلت کی دلیل ہے۔ (۱) خواب میں خود کو یتیم پانا مقہور ہونے کی علامت ہے۔ اس لئے کہ یتیم بھی مقہور ہوتا ہے کہ اس کے اموال دوسروں کے قبضے میں ہوتے ہیں ۔ (۲) خواب میں کسی یتیم کے سر کے بال حلق کرنا اپنے زیر ناف بالوں کو صاف کرنے کی علامت ہے۔ اس لئے کہ انسان کے بدن میں دوسرے اعضاء کے مقابلے میں شرم گاہ یتیم ہے لئے کہ وہ دیگر اعضاء ہیں۔ کا حق چھنا ہوا وہ میں کسی یتیم کو ہے اس لئے کہ وہ اکیلی ہے جبکہ دیگر اعضاء جوڑے جوڑے ہیں ۔ (۳) جس کا حق پھنسا ہوا ہو وہ خواب میں کسی یتیم کو دیکھے تو تعبیر ہے کہ اس کا حق اس کو مل جائے گا۔ اور اپنے مقابل خصم پر غلبہ پائے گا۔ (۴) اگر کوئی شخص خواب میں خود کو یتیمی کی حالت میں دیکھے تو بیداری میں
اس کی بیوی یا اس کے مال یا اس کی طرف منسوب چیز کے معاملے اس کے ساتھ ظلم ہوگا۔ |
خواب میں ظلم، جور دیکھنا - Khwab main Zulam, Jor, Oppression dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
ظلم، جور
|
(۱) صاحب اقتدار لوگوں کا خواب میں ظلم کرنا لوگوں کو ہلاک کرنے اور گھروں کو برباد کرنے میں تعمیل کرنے کی علامت ہے۔ (۲) اهل علم اھل قرآن کا خواب میں ظلم کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے گناہوں کے معاف ہونے ونے کی دلیل ہے ۔ (۳) بعض اھل تعبیر کا کہنا ہے کہ خواب میں خود کو ظالم پانا محتاجی کی علامت ہے۔ (۴) خواب میں اپنے نفس کے ظلم کا اعتراف کرنا اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی دلیل ہے۔ (۵) خواب دیکھا کہ وہ شخص اس کے لئے بددعا کر رہا ہے جس پر اس نے ظلم کیا ہے تو صاحب خواب کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے ۔ (۶) خواب دیکھا کہ وہ مظلوم ہے اور اپنے اوپر ظلم
کرنے والے پر بددعا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ظالم پر غلبہ پائے گا۔ (۷) کسی نے خواب دیکھا کہ
اس پر ظلم کرنے والا شخص اسکے لئے بد دعا کر رہا ہے۔ تو یہ صاحب خواب کے لئے
بشارت ہے۔ اس لئے کہ بد دعا خود اس پر لوٹ جائیں جائیگی۔ (۱) قوم کا آپس میں ایک دوسرے پر ظلم کرنا ظالم بادشاہ کے ان پر عنقریب مسلط ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) بعض علماء تاویل فرماتے
ہیں خواب میں ظلم کرنے کی تعبیر ہدایت ہے اور ہدایت کی تعبیر ظلم ہے۔ |