خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کی رؤیت فصلوں، پھلوں اور مکانات میں برکت پر دلالت کرتی ہے اور صناعت یعنی کپڑے بننے حرفت اور لوہے کے کارخانوں میں مسلسل کثیر فائدوں کی علامت ہے۔ (۲) کبھی حضرت آدم علیہ السلام اور حواء علیہا السلام کو دیکھنا اعلی مقام سے ادنی مقام کی طرف آنے اور ذلت کی طرف منتقل ہونے اور نا جائز چیزوں میں واقع اور اور ہونے اور دشمنوں کے خوش ہونے اور غموں اور پڑوسیوں کی طرف سے تکلیف پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) کبھی ان حضرات کی رؤیت ازواج اولاد کی طرف سے تکلیف پہنچنے اور مافات پر معذرت قبول کرنے اور شرمندگی و توبہ کرنے پر دلالت کرتی ہے ۔ (۴) کسی عورت کا خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنا ہر معاملے میں اپنے شوہر کو غموں اور تکالیف میں مبتلا کرنے کی دلیل ہے یا خود کسی مصیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اس لئے کہ دنیا میں حیض میں مبتلا ہونے والی سب سے پہلی عورت حضرت حواء علیہا السلام ہیں کبھی اسی خواب کی دلالت ولادت اور حمل کے سلسلے میں علاج کرنے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اس خواب کی دلالت صالح اولا د نصیب ہونے پر ہوتی ہے (۵) شوہر سے جدائی اختیار کرنے والی عورت یہ خواب دیکھے تو دلیل ہے کہ شوہر کیساتھ دوبارہ ملے گی۔ اور کبھی اسکی دلالت اپنی محنت سے حلال رزق کمانے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی عورت کا یہ خواب دیکھنا اشارہ ہے کہ اس کی نسل میں ناحق خون بہانے والا کوئی فرد پیدا ہوگا۔ کبھی یہ خواب شہید ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۶) کبھی خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنا کسی عورت سے دھو کہ کھانے پر دلالت کرتا ہے اور کبھی اپنی بیوی کی باتوں پر آنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ حضرت حواء علیہا السلام کو خوبصورت چہرے کے ساتھ دیکھنے کی تعبیر مال سے کی جاتی ہے اس لئے کہ وہ ام المسلمین ہیں اور اگر غمزدہ خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کی زیارت کرے تو اس کا غم دور ہو گا۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
خواب میں حضرت حواء علیہا السلام کو دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Hazrat Hawa (AS) ko dekhy ki tabeer
خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا - Khwab main Gondha Hua Aata dekhna
خواب میں گوندھا ہوا آنا دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں گوندھا ہوا
آنا کاموں کے ہوتے، راحت کے قریب آنے اور قیدی کے لئے قید سے رہائی یا حمل کی پیدائش
کی علامت ہے، گوندھا ہوا آتا وہ مال ہے جو انسان کو حاصل ہوتا ہے۔ (۲) گھر میں گوندها آنا دیکھنا
مال تجارت سے فائدہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔ (۳) اگر گوندھا ہوا آنا حمیرہ
اور ترش ہو تو تجارت میں خسارہ کی علامت ہے۔ (۴) جو شخص خواب میں آٹا
گوندھے اس کے ہاں کوئی مہمان آئے گا۔ (۵) تنگ جگہ میں آٹا
گوندھنا لواطت کرنے کی دلیل ہے۔ (۶) کشادہ مکان میں آٹا
گوندھنا شادی کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے حلال محل کو کشادہ اور حرام محل کو
تنگ رکھا ہے۔ (۷) آئے کا خمیرہ ہونا مال
کی تنگی کی دلیل ہے۔ (۸) جو کا آٹا گوندھنے والا
کامل مومن ہے اسے ولایت اور دشمنوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ خواب میں آٹا گوندھنے والا دیکھنا
خواب میں آٹا گوندھنے
والے کو دیکھنا رزق اور رفایی کاموں میں مشغولیت ہے یا ایسے بادشاہ کی خدمت گزاری
کی دلیل ہے جو اپنی زبان اور ہاتھ سے لوگوں کی مدد کرتا ہے اور لوگ بھی اس سے
محبت کرتے ہیں، خواب میں عنبر گوندھنا اچھی تعریف اور عمدہ انجینئرنگ کی علامت ہے۔ |
خواب میں آدم علیہ السلام کو دیکھنا - Khwab main Hazrat Adam A S ko Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
آدم علیہ السلام
|
(1) اگر کسی نے خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے سے کوئی گناہ سرزد ہوا ہے اس سے تو بہ کرنی چاہیے ۔ (۲) بعض مرتبہ خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کو دیکھنا بادشاہت یا علم پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) خواب میں خود کو حضرت آدم علیہ السلام کو ذبح کرتے دیکھنا بادشاہ کے ساتھ غدر کرنے کی یا استاذ یا والدین کی نافرمانی کی دلیل ہے۔ (۴) اگر کسی نے آدم علیہ السلام کو خاص ہیئت میں دیکھا اور خواب دیکھنے والا صالح بھی ہے تو تعبیر یہ ہے کہ ولایت کی دولت سے سرفراز ہوگا ۔ (۵) اگر کسی نے دیکھا کہ گویا وہ حضرت آدم علیہ السلام سے کلام کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ علم کے زیور سے آراستہ ہوگا ۔ (۶) بعض علماء تعبیر نے کہا ہے بعض دفعہ آدم علیہ السلام کو دیکھنا کسی دشمن کے دام فریب میں آنے کے بعد پھر اس سے نجات پانے کی طرف مشیر ہے ۔ (۷) اگر کسی نے خواب میں آدم علیہ السلام کو رنگ اور اور حالت کے متغیر ہونے کی صورت میں دیکھا تو دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف منتقل ہوگا پھر اخیر میں پہلے والے مکان میں دوبارہ منتقل ہو گا۔ (۸) اگر کوئی شخص خواب میں خود کو آدم علیہ السلام بنتا ہوا یا آدم علیہ السلام کی ساتھی بنتا ہوا یا آدم علیہ السلام کا صفت سے متصف ہوتا ہوا دیکھے تو اس کی تعبیر یوں ہے کہ صاحب خواب اگر خلافت کا اہل ہے تو خلافت پائے گا اور اگر عالم ہے تو لوگ اس کے علم سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گئے یا اس کو ایسا علم نصیب ہوگا جس کی لوگوں میں کوئی برابری نہیں کر سکے گا ۔ (۹) بعض دفعہ خواب میں حضرت آدم علیہ السلام کا دیدار خوابوں کی تعبیر کرنے والے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ دنیا میں سب سے پہلے خواب دیکھنے والے اور اس کی تعبیر کرنے والے حضرت آدم علیہ السلام ہی ہیں ۔ (۱۰) بعض مرتبہ خواب میں دیدار آدم حج اور احباب کے اجتماع کی دلیل ہے۔ (۱۱) بعض مرتبہ آدم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا کثرت نسل پر دلالت کریگا ۔ (۱۲) بعض مرتبہ ان کو دیکھنے سے نسیان کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۱۳) بسا اوقات آدم کو دیکھنے کی تعبیر حیلہ ومکر سے کی جاتی ہے یا دلی
دشمن سے ایسے محض کے ساتھ زندگی گزار نے سے جو معالج حیات یاز ہر ساز یا جنات و
شیاطین کو حاضر کرنے اور ان کی زبان بولنے والا ہو۔ (۱۴) بسا اوقات آدم علیہ السلام کو خواب میں دیکھنا کھردرے لباس اور رونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۵) بعض وقت ان کو دیکھنا کھانے کے سبب تکلیف میں مبتلا ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۱۶) بعض مرتبہ اس کی تعبیر مطلق سفر سے اور کبھی اس جانب سفر سے جہاں حضرت آدم علیہ السلام کا نزول ہوا تھا کی جاتی ہے۔ (۱۷) اور بعض دفعہ دیدار آدم علیہ السلام کی تعبیر اولاد نرینہ کی کثرت سے کی جاتی ہے۔ (۱۸) اگر خواب دیکھنے والا مریض ہو تو آدم کا دیدار اس مرض سے شفاء کی دلیل ہے اور بعض دفعہ خدام سے اور بعض مرتبہ بادشاہ کے مطیع ہونے سے بھی تعبیر کی جاتی ہے ۔ (۱۹) اگر کسی نے خواب میں آدم علیہ السلام کو ناقص الحال دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ دیکھنے والے کے حال میں نقص پیدا ہوگا یا اس کی صنعت و پیشہ میں تبدیلی آئے گی اور اگر آدم علیہ السلام کو اچھی حالت میں دیکھے تو اس کی حالت بھی اچھی ہوگی ۔ |
خواب میں آیات القرآن دیکھنا - Khwab main Ayat ul Quran Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
آیات القرآن |
خواب میں مردے کو آیت رحمت پڑھتے ہوئے دیکھنا اس
مردے پر رحمت کی دلیل ہے اور آیت عذاب پڑھتے ہوئے دیکھنا عذاب کی علامت ہے اور آیات
انذار پڑھتے ہوئے دیکھنا خواب دیکھنے والے کو نا جائز کام سے ڈرانے کی دلیل ہے
اور آیت تبشیر پڑھتے ہوئے دیکھنا اس کے لیے خوشخبری کی طرف اشارہ ہے خواب میں آیت
عذاب پڑھتے ہوئے ظ عذاب کی ادائیگی کا دشہ ادائیگی کا دشوار ہونا خوشی ملنے کی
دلیل ہے اور آیت عذاب پڑھتے ہوئے آیت رحمت تک پہنچ کر نہ پڑھ سکنا الفاظ سابقہ
مصیبت و بلا کے باقی رہنے کی دلیل ہے۔ |
خواب میں آب (پانی) دیکھنا - Khwab men Aab (Pani) dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
آب (پانی) |
تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے۔ فرمان حق
تعالیٰ ہے: |
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہے جیسے دریا اور نہر کا
پانی۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے اور اگر صاف اور خوش گوار
پانی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خوش عیش ہو گا اور اگر
گندلا یا شور پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ
دریا سے صاف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تمام جہان کا بادشاہ ہوگا اور
بعض کہتے ہیں کہ اس آب دریا کے پینے کے قدر پر بزرگی اور مال و نعمت حاصل کرے گا
اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گندلا ہے تو اس کو رنج اور سختی اور خوف اور
دہشت پہنچے گی ۔ |
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا
ہے اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے
کہ اس پر پانی گرم گرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ۔ ہا ہے اور اس کو خبر نہیں
ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ پانی
میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہوگا اور اگر پانی پیالے میں
اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہوگا اور اگر کانچ کے پیالے میں
اپنی عورت کو پانی دیا ( اور کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر کے ساتھ نسبت دیتے
ہیں اور پانی جو کا نچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو
ماں کے پیٹ میں ہے ) اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے۔ تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر
پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرے گا اور عورت بیچ رہے گی۔ اور
اگر دیکھا کہ بے وجہ لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں
لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا۔ اور اگر خواب میں
دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ
غمگین اور متفکر ہوگا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے
تو دلیل ہے کہ عیش اور عشرت سے زندگی گزارے گا۔ لیکن ایسا کام کرے گا کہ بلا اور
فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑ ا تھوڑا کر کے لوگوں کو بخشے گا اورخیرات میں
خرچ کرے گا۔ |
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے
کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی
ہو گی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو
سلامتی کی عافیت حاصل ہوگی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: وقبل يا ارض ابلعي ماء ك ويا
سماء اقلعي و غيض الماء۔ (اور کہا گیا کہ اے زمین! اپنے پانی کو نگل جا اور اے
آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا ) اور دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر
چڑھا جاتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سال اس ملک میں نعمت اور فراخی ہوگی ۔ |
اگر دیکھے کہ اس گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے
کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو
پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔ |
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ
اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم اور اندوہ سے خلاصی اور مال کی
دلیل ہے اور لوگوں کو پانی دینا دین اور دیانت اور نیک کاموں کی دلیل ہے اور اگر
دیکھے کہ پانی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا جسم مضبوط ہے کہ حاکم کی طرف سے کسی
سخت کام میں مشغول ہو گا اور اس کا قول اس کام میں اور دوسرے کاموں میں مقبول
ہوگا اور اگر صاف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قوت دین اور توکل بر
خدا اور استقامت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے، عورت یا
گولی ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ
اس سے خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس پر گدلا پانی گرایا ہے تو اس سے
نقصان پانے کی دلیل ہے۔ |
حضرت جعفر صادق
رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ |
یا درکھو کہ تعبیر باران
حرف ب میں بیان کریں گے اور آب چشمہ ۔ آب چاہ اور آب جوئے حرف ج میں بیان کریں
گے اور آب دریا حرف دمیں اور آب رود حرف رمیں اور آب کاریز حرف ک میں ۔ اسی
ترتیب پر دوسرے خوابوں کو ہر ایک چیز کی ترتیب پر اس کی جگہ پر ذکر کریں گے۔ |
خواب میں آم دیکھنا - Khawab main Aam Dekhna
خـوابــوں کـی ســر زمین |
آم
|
خواب میں آم دیکھنا فرزند پیداہونے اورخوشی حاصل
ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ |