نعاس (اونگھ ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں اونگھنا خوف سے ماموں ہونے کی علامت ہے۔ (۲) گناہگار کے لئے تو بہ کی توفیق ملنے کی علامت ہے۔ (۳) کافر کے لئے ہدایت کی دلیل ہے۔ اور کبھی تنگدستی کے بعد چارہ دستی نصیب ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۴) مہنگائی اور دشمنوں میں گھرے ہو ئے لوگوں کے لئے یہ خواب ارزانی اور دشمنوں پر غلبہ پانے کی بشارت ہے۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
نعاس (اونگھ ) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Naas, Aoung, Sleepiness dekhny ki tabeer
خواب میں نحل (شہد کی مکھی) کی تعبیر ۔ Khwab main Bee, Nahal, Shehad ki makhi dekhny ki tabeer
خواب میں نحل (شہد کی مکھی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں خطرے کے ساتھ شہد حاصل کرنا امیری اور خوشحالی پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) خواب میں شہد کی مکھیوں کا چھتہ دیکھنا اور اس سے شہد نکالنا حلال مال نصیب ہونے کی بشارت ہے۔ (۳) چھتے سے سارا شہد نکالنا اور چھتے میں کچھ بھی باقی نہ بچانا کسی قوم پر ظلم کرنے کی علامت ہے۔ (۴) اگر صاحب خواب حکمران ہو اور کچھ شہد اس چھتے میں باقی رکھا ہے تو یہ عدل سے کام لینے کی دلیل ہے۔ (۵) خواب دیکھا کہ اس کے سر پر شہد کی مکھیاں گر رہی ہیں تو ریاست ملنے کی بشارت ہے۔ (۶) اگر کوئی بادشاہ یہ خواب دیکھے تو مزید ملک ملنے کی بشارت ہے۔ (۷) اسی طرح ہاتھ میں شہد کی مکھی اتر نازمینداروں کے لئے خوشی اور خیر کی دلیل ہے۔ (۸) فوجی وغیرہ کے لئے دلیل خصومت ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت فوج اور فوجی پر بھی ہوتی ہے۔ اس لئے کہ شہد کی مکھی فوجی کی طرح اپنے آمر کی تابعداری کرتی ہے۔ (۹) شہد کی مکھی مار ڈالنا دشمن پر غالب آنے کئی دلیل ہے۔ (۱۰) زمینداروں کے لئے اس کی تعبیر میں کوئی خیر نہیں ہے۔ اس لئے کہ اس کا رزق اور معاش اسی سے ہے کبھی شہد کی مکھی کی دلالت علماء مصنفین ، تکلیف دہ کمائی وغیرہ پر ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت اپنے دوستوں کے لئے کثیر نفع والا خوب کمائی کرنے والا با برکت شخص پر بھی ہوتی ہے۔ (۱۱) اگر بادشاہ شہد کی مکھی کی جگہ کو پکڑے تو یہ کثیر المنفعت آباد شہر حلال آمدنی ماہر ہوشیار مالدار قوم گنوانے کی دلیل ہے۔ (۱۲) خواب میں شہد کے چھتے میں داخل ہونا بیداری میں چھتے سے فائدہ حاصل کرنے اور اس کے ذریعے سے کامیاب ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۳) خواب میں دیکھا کہ شہد کی مکھیاں جمع ہو کر اس کو ڈس رہی ہیں تو دلیل ہے کہ کوئی قوم آپس میں تعاون کر کے اس کو نقصان پہنچا ئیں گی ۔ (۱۴) اگر مکھیوں کو مارا تو دلیل ہے وہ قوم اس کو نکالے گی ۔ (۱۵) خواب دیکھا گویا شہد کی مکھیاں کسی شہر کی طرف کوچ کر رہی ہیں تو دلیل ہے۔ اس شہر پر ایسی فوج حملہ آور ہوگی جن میں کوئی بھلائی نہیں ہوگی ۔ (۱۶) کبھی اس کی دلالت گرمی کی وجہ سے چلنے اور کبھی شہد کی وجہ سے مرض میں مبتلا ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی شہد کی مکھی کی رویت ریاست اور منفعت ملنے کی دلیل ہوتی ہے اور کبھی اس کی دلالت دیہاتیوں اور کبھی اسلامی لشکر پر بھی ہوتی ہے جس طرح ٹڈیوں کی دلالت کفار کی فوج یا خوارج پر ہوتی ہے۔ بھڑوں اور بھی ہے منڈیوں کی دلالت بھی فوج پر ہوتی ہے۔ |
خواب میں تربد (نسوت) کی تعبیر ۔ Khwab main Tarbad, Nasoot, Pus dekhny ki tabeer
خواب میں تربد (نسوت) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
تر بد یعنی نسوت سفید و سیاہ ایک دوا ہے حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نسوت کا دیکھنا غم اور اندیشے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کھائی ہے تو جس قدر کہ کھائی ہے نقصان مال کی دلیل ہے۔ |
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Chanbaili, Naseern, Jasmine ka phool dekhny ki tabeer
خواب میں نسرین (چنبیلی) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چنبیلی وقت پر دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر چنبیلی درخت سے دور ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان میں گفتگو پیدا ہو گی ، اور اگر چنبیلی کا پھول درخت پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ خوش ہو گایا اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ |
خواب میں نجاب (تیر خاص قسم کا) کی تعبیر ۔ Khwab main Nijab, Arrow, A typical type of arrow ko dekhny ki tabeer
خواب میں نجاب (تیر خاص قسم کا) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
اس کی دلالت دائی عورت پر ہوتی ہے جس طرح دائی کو خواب میں دیکھنا اس پر دلالت کرتا جو قلعوں اور چھاونیوں اور اس میں فتح کی خبر سنانے والے۔ |
خواب میں نگین انگشتری (انگوٹھی کا نگینہ ) کی تعبیر ۔ Khwab main Angothi ka nageena, Rin of Dimond, Jewel, Jewel of Ring Dekhny ki tabeer
خواب میں نگین انگشتری (انگوٹھی کا نگینہ ) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا نگینہ شرف اور بزرگی اور مال ہے، اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ فرزند ہے، اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کا نگینہ ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبے میں نقصان آئے گایا اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ انگوٹھی کا نگینہ ٹوٹا ہے تو بھی مذکورہ بالا تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی پر ناگاہ نگینہ ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نگینہ کی قدر و قیمت کے مطابق نعمت پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے نگینہ تاج ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لئے مرتبہ اور نیکی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱) عورت (۲) مال (۳) ولایت (۴) عیش (۵) فرزند (۶) بزرگی (۷) مال و نعمت (۸) عمل |
خواب میں ظہار، زہار (ناف کے نیچے بالوں کی جگہ) کی تعبیر - Khwab main Zahar, Zahaar, Hairy area below the Navel dekhny ki tabeer
خواب میں ظہار، زہار (ناف کے نیچے بالوں کی جگہ) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے موئے زہار نہیں ہیں دلیل ہے کہ اُس کا کام رک جائے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کی ناف کے نیچے بیماری یا درد ہے دلیل ہے کہ رنج کے مطابق صاحب خواب کو زحمت ہوگی۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ زیر ناف کا خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ (۱) عورت (۲) مال اور جو کمی بیشی زیر ناف میں ہو گی اُس کی تاویل عورت اور اُس کے مال پر رجوع (۲۷۵) کرتی ہے۔ ظہار ( بیوی سے ظہار کرنا) (۱) خواب میں بیوی سے ظہار کرنا موجب تکلیف اور رازوں کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے۔ (۲) بھی بیوی کے ساتھ ظہار کرنا قسم کھانے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی دبر میں دلچسپی لینے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت میدان جنگ سے بھاگنے اور کبھی عورتوں کے ساتھ دبر میں جماع کرنے پر ہوتی ہے۔ |
خواب میں چھوٹی نہر دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Small Canal ya choti nehar dekhny ki tabeer
دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین |
(۱) اس کو خواب میں دیکھنا
رزق کے جاری ہونے پر یا اس کی جگہ یا اس کے سبب پر دلالت کرتا ہے جیسے دکان اور
کاریگری اور سفر وغیرہ اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے زخم پر اس لیے کہ یہ پانی
سے چلتا ہے اور بعض دفعہ یہ باغوں کو سیراب کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے اور بعض دفعہ
یہ دلالت کرتا ہے مشکیزہ یا پانی پلانے پر اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے سفر کے
راستے کے سیدھا ہونے پر اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے گلے پر اس لیے کہ اس کے
ذریعے سے جسم کو سیراب کیا جاتا ہے۔ (۲) بعض دفعہ یہ دلالت کرتا
ہے مخلوق کی زندگی پر اگر وہ عام ہو یعنی بر کوئی اس سے فائدہ اٹھارہا ہو"۔ (۳) اگر وہ خاص بو یعنی کسی
خاص شخص کی ہو تو وہ دلالت کرتا ہے اس کو بنانے والے کی زندگی پر اور چھوٹی نہر
جسے ایک آدمی بھی روک سکے اور اس میں نہ ڈوبے تو یہ نہر کے قائم مقام نہیں ہو
سکتی لیکن اچھی زندگی کی علامت ہے اس شخص کے لیے جو اس کا مالک ہو بشرطیکہ پانی اس
کے آس پاس زمین کے اطراف میں سے نہ آ رہا ہو۔ (۴) اور اگر اس کے دائیں
بائیں سے پانی رس رہا ہو تو یہ اس جگہ والوں کے لیے غم تکلیف اور بکا کی علامت
ہے۔ (۵) ایسا بی اگر وہ چھوٹی
نہر گھروں کے درمیان جاری ہو تو یہ اچھی زندگی پر دلالت ہے، جبکہ اس کا پانی میٹھا
اور صاف ستھرا ہو۔ (۶) کہا گیا خواب میں جاری
پانی کا مالک بونا با دشابت اور نفع حاصل کرنے کی علامت ہے۔ (۷) جس نے دیکھا گویا کہ
نہر گندگی سے بھری ہوئی ہے اور اس نے اسے دھویا اور اس کے گند کو زائل کیا تو وہ
پچھنے لگوائے گا اور اپنی طبیعت کے بوجھ کو کرے گا۔ (۸)
جس نے دیکھا کہ پانی اس
کے پاؤں میں سے نکل رہا ہے تو اُسے استسقاء کی بیماری لاحق ہو گی۔ (۹) جس
نے دیکھا کہ چھوٹی نہر سے پانی شہر کے باہر سے شہر کے اندر کی طرف چھوٹی نالیوں یا
گڑھوں کے ذریعے آ رہا ہے اور پانی صاف اور میٹھا ہے اور لوگ اللہ تعالیٰ کا شکریہ
ادا کر رہے ہیں اور اس کا پانی پی رہے ہیں اور اس سے اپنے برتن دھو رہے ہیں تو
اگر وہ کسی وباء میں مبتلا ہوں گے تو وہ وباء دور ہو گی اور اللہ تعالی ان کو
زندگی بخشیں گے اور اگر وہ سختی میں مبتلا ہوں تو اللہ تعالی ان کے حالات میں
آسانی فرمائیں گے یا ہمیشہ کی بارش کے ساتھ یا کھانے پینے کی اشیاء میں فراوانی
کے ساتھ۔ (۱۰) اگر
ان میں سے کوئی چیز نہ ہو تو ان کو مال میں خوشحالی ملے گی سامان خریدنے کی وجہ
سے یا اس مال میں جو ان کے نزدیک کھوٹا ہو چکا ہے۔ (۱۱) اگر
اس کا پانی گدلا یا نمکین ہو یا نہر سے نکل کر لوگوں کو نقصان پہنچا رہا ہو تو یہ
کوئی برائی ہے جو ان لوگوں پر آئے گی اور ان میں پھیلے گی یا تو کوئی عام بیماری
ہو گی جیسے کہ سردیوں میں زکام وغیرہ اور گرمیوں میں بخار وغیرہ یا مسافروں کے
ذریعہ کوئی بری خبر ملے گی یا حرام طریقوں سے مالداری ملے گی یا برے طریقے سے
مال ملے گا ۔ (۱۲) خواب
دیکھا نہر اس کے گھر یا دکان کی طرف بہہ رہی ہے تو جتنا اس کا پانی صاف اور اچھا
ہو گا اتنا ہی اسے فائدہ حاصل ہو گا۔ (۱۳) جس
نے دیکھا کہ وہ اس کے باغ یا گودام وغیرہ کی طرف جاری ہے تو اگر وہ کنوارا ہے تو
شادی کرے گا یا کوئی باندی خرید لے گا اس سے نکاح کرے گا اگر اس کی بیوی یا باندی
موجود ہو تو وہ اس سے وطی کرے گا۔ (۱۴) اگر
عورت یا باندی نے اس زمین یا باغ سے پانی پیا تھا یا وہاں کچھ پودے اُگے تو اس
وطی سے ان کو حمل ٹھرے گا اور نہر جس میں خون جاری ہو اور گھر کی طرف آ رہی ہو
تو اس سے مراد اس عورت کی خرابی ہے جو اس گھر میں ہو گی۔ (۱۵) اگر
اس نے دیکھا گویا کہ نہر اپنے راستے سے باہر نکلی اور لوگوں کو اس سے نقصان ہوا
تو یہ کوئی بری خبر ہو گی جو آئے گی اور لوگوں میں پھیل جائے گی اور بعض دفعہ
ساقیہ سے مراد کوئی عورت ہو سکتی ہے۔ (۱۶) جس
نے دیکھا کہ اس نے چھوٹی نہر کے راستے کو کاٹا تو اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان
قطع تعلق ہو گا۔ (۱۷) کہا
گیا کہ جس نے دیکھا کہ وہ کسی چھوٹی نہر کے پیچھے ہے تو وہ مرے گا اور اس کی بیوی
اس کی جانشین ہو گی۔ (۱۸) جس
نے دیکھا کہ وہ نہر سے پانی پی رہا ہے تو اُسے بھلائی اور اچھی زندگی ملے گی۔ (۱۹) اگر
اس نے دیکھا کہ نہر اس کے باغ یا اس کے گودام وغیرہ کی طرف بہہ رہی ہے اور اس کا
پانی خون کا ہے تو اس کے گھر والے اس کا کسی اور سے نکاح کریں گے۔ (۲۰) جس
نے دیکھا کہ وہ چھوٹی نہر سے میٹھا پانی پی رہا ہے تو اُسے لذت اور لمبی زندگی
نصیب ہو گی۔ (۲۱) اگر
وہ پانی گدلا ہو یا کڑوا ہو تو اس کی زندگی غم، خوف اور سختی میں گذرے گی اور
کہا گیا کہ یہ علامت بیماری کی بھی ہے جس قدر اس نے پانی پیا اور نہریں دلالت
کرتی ہیں ایسے غلاموں پر جو اس کے تابع ہوں گے اور بعض دفعہ نہریں دلالت کرتی ہیں
جسم کی رگوں پر کہ جس کے سیراب ہونے سے جسم پرورش پاتا ہے۔ |
Khawab men REHAN / NIAZBO dekhna kesa - خواب میں ریحان(نیازبو) دیکھنا
ریحان(نیازبو)
· حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر ریحان کو اپنی جگہ پر دیکھے دلیل ہے
کہ صاحب خواب نیک کام کرے گا۔
·
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چہرہ دیکھے
تو دلیل ہے کہ صاحب خواب بہت سے نیک کام کرے گا اور نیک کام کی توفیق پائے گا۔
·
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موسم پر ریحان بیچنے والا نہایت
نیک ہے۔
·
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریحان
کو دیکھنا سات وجہ پر ہے۔
(۱) عورت (۲) کنیز (۳) دوست (۴) فرزند
(۵) نیک بات (۶) مجلس علم (۷) نیک کام
اور اگر دیکھے
کہ اُس کے مکان یا باغ میں ریحان ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔