خواب میں نگین انگشتری (انگوٹھی کا نگینہ ) کی تعبیر ۔ Khwab main Angothi ka nageena, Rin of Dimond, Jewel, Jewel of Ring Dekhny ki tabeer
خواب میں نگین انگشتری (انگوٹھی کا نگینہ ) کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا نگینہ شرف اور بزرگی اور مال ہے، اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ فرزند ہے، اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کا نگینہ ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبے میں نقصان آئے گایا اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ انگوٹھی کا نگینہ ٹوٹا ہے تو بھی مذکورہ بالا تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی پر ناگاہ نگینہ ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نگینہ کی قدر و قیمت کے مطابق نعمت پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے نگینہ تاج ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لئے مرتبہ اور نیکی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے۔ (۱) عورت (۲) مال (۳) ولایت (۴) عیش (۵) فرزند (۶) بزرگی (۷) مال و نعمت (۸) عمل |
Comments
Post a Comment