پاشنہ پائے (ایڑی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاؤں کی ایڑی کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس کی ایڑی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہو گا کہ جس سے پیشمانی اُٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے پاؤں کی کی ایڑی پر گئی ہے یا زخمی ہو گئی ہے تو اس کی بھی وہی تاویل ہے لیکن پہلے کی نسبت ندامت کم ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اُس نے پاؤں کی ایڑی کائی اور کھائی ہے اور درندوں کو دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ کمائے گا۔ کھائے گا اور دشمنوں کو دے دے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کی ایڑی گری ہے تو دلیل ہے کہ بے کار اور درویش ہو گا۔ عقب (ایڑی) (۱) ایڑی خواب میں اولاد کے ساتھ تعبیر کی جاتی ہے۔ جس نے خواب دیکھا کہ اُس کی ایڑی ہی نہیں تو وہ اولا د نہیں چھوڑیگا ۔ (۲) اور جس نے دیکھا کہ اُس کی ایڑی ٹوٹ گئی یا کٹ گئی تو اُسکا بیٹا مریگادا ئیں ایڑی بیٹوں اور بائیں بیٹیوں کی علامت ہے۔ (۳) ایڑی انسان کی دین و دنیا اور اس کی عاقبت پر دلالت کرتی ہے اور ایسے ہی انسان جو کچھ اپنے بعد اولاد تا ہے اور ایسے ہی انسان جو چھ اپنے بعد اولاد یا یا مال میں سے چھوڑیگا اُس کی بھی علامت ہوتی ہے۔ (۴) خوبصورت ایڑی اعمال صالحہ پر دال ہے۔ (۵) اور ایڑی کا سیاہ ہونا یا متغیر ہونا گمراھی اور فرمان برداری سے نافرمانی کی طرف لوٹنے کی دلیل ہے۔ (۶) اور بسا اوقات ایڑیاں اس شخص کے لئے سزا پر دلیل ہوتی ہیں جو وضو مکمل نہیں کرتا اور اپنے اعضاء کو پانی کے ساتھ اچھی طرح نہیں دھوتا ۔ جیسا کہ ارشاد رسول ﷺ ہے کہ خشک ایڑیوں کے لئے آگ میں ہلاکت ہے ۔ (۷) جس نے اپنے پاؤں کی ایڑی کو شکستہ پایا گویا وہ ندامت اٹھانے والے کام کی کوشش کریگا۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
پاشنہ پائے (ایڑی) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Pashna Paaye, Edhi, Heel Dekhny ki tabeer
🧱 پکی اینٹ خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Paki Eint , Brik, Bricks dekhny ki tabeer
🧱 پکی اینٹ خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
یہ تعبیر خوابوں کی روایتی تشریحات میں سے ایک ہے، جو علامتی انداز میں انسانی صفات یا حالات کی نمائندگی کرتی ہے۔ آپ نے "پکی اینٹ" کی تعبیر کے بارے میں جو ذکر کیا ہے، وہ کچھ خوابوں کی کتابوں یا روایات میں یوں بیان کی جاتی ہے: 🧱 پکی اینٹ کی تعبیر خواب میں: - **منافق آدمی**: بعض معبرین کے مطابق خواب میں پکی اینٹ دیکھنا ایسے شخص کی علامت ہو سکتی ہے جو ظاہری طور پر نیک یا مخلص نظر آتا ہے، لیکن اندرونی طور پر منافقت رکھتا ہے۔ - **مجوسی النسل آدمی**: بعض روایات میں اس تعبیر کو ایسے شخص سے جوڑا جاتا ہے جو اسلامی عقائد سے دور ہو یا غیر مسلم پس منظر رکھتا ہو، خاص طور پر مجوسی (آتش پرست) نسل سے۔ ### 📚 تعبیر کی نوعیت: - یہ تعبیر **علامتی** ہے، یعنی خواب میں نظر آنے والی اشیاء کو انسانوں یا صفات سے جوڑا جاتا ہے۔ - تعبیر کا دارومدار خواب دیکھنے والے کی **زندگی، حالات، نیت** اور خواب کے **سیاق و سباق** پر بھی ہوتا ہے۔ کیا آپ نے یہ خواب خود دیکھا ہے؟ |