خواب میں وحوش (جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Wahoosh, Wehshi Janwaroun, Wild Animals, Jangli Chopayoun ko dekhny ki tabeer

خواب میں وحوش 

(جنگلی چوپائے) دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین


وحوش - جنگلی چوپائے۔ ان میں سے جس قدر نر ہیں وہ مردوں پر دلیل ہے اور جس قدر مادہ ہیں وہ عورتوں پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشیوں کا شکار کرتا ہے یا کسی نے اس کو وحشی کا شکار دیا ہے تو مال اور نعمت اور غنیمت پر دلیل ہے اور اس کے گوشت اور چمڑے کی بھی یہی تاویل ہے۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وحشی جانور اس کے مطیع اور فرمانبردار ہیں جیسے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے تھے۔ دلیل ہے کہ ایک گروہ کہ جس کے اسلام میں خلل ہے اس کا تابعدار ہو گا۔ خاص کر اگر صاحب خواب پار سا ہے۔


Comments