خواب میں بیج دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Beej, Seeds dekhny ki tabeer

خواب میں بیج دیکھنے کی تعبیر

 

خـوابــوں کـی ســر زمین

 

 خواب میں بیج اور بر وہ چیز جو زمین میں ڈالی جاتی ہے دیکھنے کی تعبیریہ ہے:

 

(۱) بیج کی تعبیر اولاد سے کی جاتی ہے جو بیج ادویہ میں سے ہیں ان کی تعبیر ان کتب مستنبطہ سے کی جاتی ہے جس میں زہدو ورع کا تذکرہ ہو۔

 

(۲) کھیرے کدو اور خربوزہ کے بیج غم واندوہ کے ختم ہونے اور بیماری سے نجات حاصل کرنے پر دال ہیں۔

 

(۳) بینگن اور چقندر کا بیج رزق کی علامت ہے۔

 

(۴) اور ریحان کا بیج مریض کے لیے مرض سے نجات کی علامت ہے۔ خواب میں ایسی چیز کا بیج ہی دیکھنا جس کا بیج نہیں ہوتا یا کسی نامناسب مقام پر بیج ڈالنا تو یہ صاحب خواب کے اسراف کرنے کی علامت ہے۔

 

(۵) بسا اوقات بیج رزق میں وسعت اور علم وفنی مہارت کی علامت ہوتا ہے۔ 

 

 

Comments