خواب میں مور دیکھنا |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۲) مور کا جمال اس عورت کا
رنگ اور اس کے مال پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) اس کا ذبح کرنا عورت کی
موت اور اس کو کھانا میراث حاصل ہونے کی علامت ہے۔ مور کی تعبیر عجمی بادشاہ بھی (۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ
مور سے دوستی کر رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ عجمی بادشاہوں سے دوستی کرے گا، روشن
ومسکراتے چہروں پر بھی دلالت کرتا ہے۔ بعض حضرات نے مور دیکھنے کی تعبیر غیر
مسلم عجمی عورت بتلائی ہے۔ (۵) جس شخص نے دیکھا کہ اسے
مور ملا ہے یا وہ مور کا مالک بن گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عجمی بادشاہ سے
سلطنت حاصل کرے گا۔ (۶) مور اور کبوتر کو اکٹھا
کرنے والا مرد وعورتوں کا قائد ہونا (۷) جو شخص مورتی کا مالک
ہوا تو دلیل ہے کہ اسے مال و اولاد ملے گی، مور عجب خود پسندی اور جمال پر بھی
دلالت کرتا ہے اور بعض مرتبہ چغلی غرور، جھوٹ، دشمنوں کی طرف میلان نعمتوں کے
زوال نعمتوں سے نکل کر بدبختی کی زندگی پر کشادگی سے تنگی پر زیورات، نئے کپڑوں،
تاج خوبصورت عورتوں، سیاه و سفید اولاد پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ
مور کا گوشت کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بیوی کی موت واقع ہو گی اور وہ اس کی
میراث پائے گا اور بعض حضرات نے فرمایا کہ وہ کسی عجمی عورت سے مال حاصل کرے گا۔ (۹) جس شخص نے دیکھا کہ اسے
کسی مور کا پر ملا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی عورت سے یا کسی عورت کے سبب سے مال
پائے گا۔ (۱۰) اور جس شخص کو مور کا بچہ ملا تو دلیل ہے کہ وہ
اس عورت کی اولاد سے مال پائے گا اور بعض حضرات نے جواب مذکور کی تعبیر یہ بیان
فرمائی ہے کہ اس کے ہاں اولا د ہو گی۔ |
Comments
Post a Comment