خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Baby Deer, Hiran ka bacha dekhny ki tabeer

خواب میں ہرن کا بچہ 

دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

(۱) ہرن کا بچہ خواب میں عورتوں اور خوبصورت اولاد مذکر مؤنث دونوں پر دلالت کرتا ہے۔


(۲) اگر کسی نے خواب میں ہرن کے بچے کا شکار کیا یا ہرن کا بچہ اس کو ہدیہ میں دیا گیا یا اس نے ہرن کا بچہ خریدا تو اشارہ ہے اسے رزق حاصل ہو گا، اگر وہ کنوارہ ہے تو اس کی شادی ہو جائے گی یا اسے اولاد حاصل ہو گی یا اپنے مخالف پر کامیابی حاصل کرے گا۔


(۳) اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ اس نے ہرن کا بچہ پکڑا ہے تو اس میں دلالت ہے کہ اسے میراث اور خیر کثیر حاصل ہو گی۔


(۴) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو بچہ خیال کر کے لے لے تو یہ غلام لینے کی طرف اشارہ ہے۔


(۵) خواب میں ہرن کے بچے کو ذبح کرنا اپنی باندی کو کھونے کی طرف اشارہ ہے۔


(۶) خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے گھر میں داخل کرنا اپنے بیٹے کی شادی کرنے کی دلیل ہے۔


(۷) اور اگر ہرن کے بچے کی کھال اتاری تو اس میں عربی عورت کے ساتھ زنا کرنے کی طرف اشارہ ہے۔


(۸) اور اگر خواب میں ہرن کے بچے کو اپنے اوپر کودتا ہوا دیکھا تو اس میں اشارہ ہے کہ اس کی بیوی تمام چیزوں میں اس کی نافرمانی کرتی ہے۔


(۹) خواب میں اگر ہرن کا مالک ہوا بیداری میں حلال مال کا مالک ہو گا یا پھر آزاد شریفہ عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔


Comments