خواب میں الارنب (خرگوش), خرگور (گور خر) دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Khargosh, Alarnb, Khargoor, Goorkhar, Rabit dekhny ki tabeer
خواب میں الارنب (خرگوش), خرگور (گور خر) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
گور خر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اُس کے پاس گور خر ہے دلیل ہے کہ اُس کو غنیمت ملے گی اور اگر دیکھے کہ گور خر بیٹھا ہوا ہے اور اس کا تابعدار ہے دلیل ہے کہ وہ نافرمان اور گنہگار ہو گا اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے ساتھ جنگ کرتا ہے تو یہ کام کی سختی اور رنج کی دلیل ہے کہ اُس کو پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر کاشکار کیا تو گور خیر خیر و منفعت پر دلیل ہے کہ اور اگر دیکھے کہ دو گور خر آپس میں لڑتے ہیں دلیل ہے کہ دو تابکار آدمی اس کے لئے جنگ کریں گے اور اگر دیکھے کہ گور خر کو گھر میں لایا ہے دلیل ہے کہ بد کار آدمی کو گھر میں لائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گور خر کو دیکھنا مرد جاہل احمق کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے فرمان حق تعالیٰ ہے أُولَئِكَ كَالَا نْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ( وہ لوگ چوپایوں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں) اور اگر دیکھے کہ گور خر کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر پر بیٹھا اور گر پڑا ہے دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اندھے گور خر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اندازہ مال پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گور خر کا چمڑا اور گوشت دیکھنا مال غنیمت اور عزت اور مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ گور خر کا مغز پایا ہے دلیل ہے کہ ہزار درہم پائے گا اور اُس کی صحبت کسی سردار سے ہو گی جس سے خیر اور منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر کی سری کھائی ہے دلیل ہے کہ بہت عبادت کرے گا اور دین کا رستہ قبول کرے گا اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے پاس سے بھاگ گیا ہے دلیل ہے کہ مسلمانوں سے جدائی تلاش کرے گا۔ مرا ہے یا اُس نے مار ڈالا ہے دلیل ہے کہ اُس کی عورت ہلاک ہوگی یا اُس کو عیال کی طرف سے زحمت ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے خرگوش کی گردن پیچھے کو مروڑ ڈالی جیسے کہ اس کا گلا گھونٹ دیا دلیل ہے کہ اپنی عورت کے ساتھ دوسری طرف سے جماع کرے گا۔ الارنب (خرگوش) (۱) خواب میں خرگوش دیکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔ جس نے خواب میں خرگوش پکڑا تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے ۔ (۲) خواب میں خرگوش ذبح کرنا بیوی کے باقی نہ رہنے کی دلیل ہے۔ (۳) بعض اہل تعبیر کی رائے یہ ہے کہ خرگوش بزدل مرد پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) اور بعض کہتے ہیں کہ خرگوش کی تعبیر بری عورت ہے کہ خواب میں جیسا خرگوش دیکھے اس سے اس جیسی عورت مراد ہوگی ۔ (۵) کسی نے دیکھا کہ خرگوش کا گوشت یا اس کی کھال میں سے کچھ لیا تو کسی عورت سے کچھ ملنے کی نشانی ہے ۔ (۶) کسی نے دیکھا کہ گویا اس کو خر گوش مل گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو عورت مل جائے گی ۔ (۷) کسی نے خرگوش کا بچہ حاصل کیا تو اس کو مصیبت، غم اور تکلیف پہنچے گی۔ |
Comments
Post a Comment