خواب میں یاقوت (ایک جواہر کا نام مشہور ہے) کی تعبیر - Khwab main Ruby, Yaqut, Yaqoot dekhny ki tabeer

خواب میں یاقوت

(ایک جواہر کا نام) کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہو گی یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔


حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانسب زوجیت میں لائے، اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغشوش یعنی غیر خالص تھا تو دلیل ہے کہ فرزند اس کا مفسد ہو گا۔


حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت تو نگر و مال دار اور باجمال زوجیت میں لائے اور اگر دیکھے کہ یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارساو نیک سیرت زوجیت میں لائے، اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہوگی، اور اگر دیکھے کہ یا قوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ عورت کنواری اور زاہدہ اور مصلح و نیکو کار ہوگی۔


امام جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یا قوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے۔ 

(۱) مال (۲) کنیرک (۳) علم) (۴) بیٹا (۵) مرد نیک (۶) لڑکی کنواری


Comments