خواب میں حشيش (گھاس) دیکھنے کی تعبیر |
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
(۱) خواب میں سبزہ دیکھنا دینی درسگی اور خیر کی دلیل ہے۔ (۲) خواب میں اپنی ہتھیلی پر گھاس اگنا اپنی بیوی کو کسی دوسرے کے ساتھ دیکھنے کا اشارہ ہے۔ (۳) ہاتھ کے پشت پر گھاس اگنا اس کے مرنے اور اس کی قبر پر گھاس اگنے کی علامت ہے۔ (۴) خواب میں غیر مناسب جگہ مثلاً مسجد گھر وغیرہ ہیں گھاس اگنا دلیل دامادی ہے ۔ (۵) کسی کے بدن پر سبزا اگنا خوشحالی اور خیر کی علامت ہے اگر اس کے تمام بدن کان اور آنکھ وغیرہ کو حاوی نہ ہو ۔ (۶) لوگوں کے ہاتھوں پر یا جہاں نالے گذر یا رہے ہیں گھاس دیکھنا اسی سال کے خوشحال ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) کبھی جسم پر گھاس اگنا غناء پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) ایسی جگہ میں سبزہ اگنا جو اس کے لئے ضرر رساں ہے، تعبیر کے لحاظ سے ناپسندیدہ ہے ۔ (۹) مریض کے بدن پر سبزہ ہے سے ۔ بدن اگنا اس کے مرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اور کبھی گھاس کی دلالت معاش، چوپائے اور دنیا کے اموال جس کے اندر اللہ تعالٰی نے انسان کے لئے رزق مقرر کیا ہے پر ہوتی ہے۔ اس لئے کہ یہی گھاس گوشت، دودھ مکھن، گھی، شہد اون بال کھاؤ میں تبدیل ہو کر انسان کے لئے رزق بنتا ہے۔ یہ بالکل پانی کی طرح ہے جس پر انسانی زندگی کا مدار ہے۔ (۱۰) خواب میں خود کو گھاس کے اندر دیکھے اور گھاس جمع کرنے یا کھانے کی تعبیر صاحب خواب کی حالت کے اعتبار سے ہوگی ۔ (۱۱) چنانچہ غنی کے لئے مزید مالداری کی اور فقیر کے لئے غنی ہونے کی علامت ہے۔ (۱۲) یہ خواب تارک دنیا شخص کے لئے پھر دنیا کی طرف رغبت کرنے اور فتنے میں پڑنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۳) اور مباح گھاس کی دلالت رزق خبیث اور عیش حقیر پر ہوتی ہے۔ |
Comments
Post a Comment