خواب میں ضمانت (تاوان ضمانت دینا) کی تعبیر۔ Khwab main Zamanat, Guarantee deny ki tabeer

خواب میں ضمانت 

(تاوان ضمانت دینا) کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

خواب میں کسی کام کو کرنے کی ضمانت دینا اس چیز کو لازم پکڑنے پر دلالت کرتا ہے جو مضمون علیہ سے معبر ہے ۔ ((۱) چنانچہ کسی طرف سے صدقہ دینے یا کسی کی ضرورت پوری کرنے یا کسی مجبور کی مدد جیسے نیک کاموں کی ضمانت دینا خود نیکی کرنے اور نیکی پر کسی کی مدد کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ 

(۲) شراب یا حرام مال کی ضمانت دینا تاوان مال میں کمی اور فاقہ کی علامت ہے اس لئے کہ ضامن تاوان دینے والا ہوتا ہے۔ 

(۳) خواب میں کسی آدمی کی ضمانت دینا اس شخص سے ادب اور علم سیکھنے پرسی کی مدد کر نے پر دلالت کرتا ہے ۔ اور کبھی اس کی دلالت ندامت پر بھی ہوتی ہے۔


Comments