خون آمدن, خون آنا یا نکلنا خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Blood in Dreams: A Spiritual Message or a Hidden Warning

خون آمدن, خون آنا یا نکلنا

خواب میں دیکھنے کی تعبیر


خـوابــوں کـی ســر زمین

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ خون بغیر زخم کے اس کے جسم سے نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور اگر اپنے جسم پر زخم پائے تو نقصان مال اور غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اُس کو تلوار سے مارا ہے اور خون جاری ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان لمبا ہو گا اور وہ اس پر ثواب پائے گا اور اگر دیکھے کہ زخم کے خون سے اُس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ حرام کا مال حاصل کرے گا۔


حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ خون پیتا ہے دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا یا ناحق خون کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم میں سوراخ ہے اور اُس میں سے خون یا پیپ جاری ہے اور اس کے کپڑے کو آلودہ کر دیا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ خون اُس کے عضو تناسل سے نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کی لڑکی حمل میں ساقط ہوگی اور اگر دیکھے کہ اُس کی پاخانہ کی جگہ سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اس قدر مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اُس کے دانتوں کی جڑوں سے خون نکلا ہے دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت سے غم و اندوہ کھائے گا۔


اور اگر دیکھے کہ شہر کے کوچوں میں خون بہہ رہا ہے دلیل ہے کہ بہت سی خون ریزی وقوع میں آئے گی۔


حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کی ناک سے بہت سا خون نکلا ہے تو حرام مال پانے کی دلیل ہے خاص کر اگر کپڑا آلودہ نہ ہوا ہو دلیل ہے کہ درویش ہو گا اور اُس کے مال کا نقصان بھی ہو گا۔


Comments

Popular posts from this blog

جہر (یعنی زور سے) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Khwab main Zor se Baat Kehna, Jehar, Loudly Speek ki tabeer

خواب میں مقعد دبر چوتڑ یا پچھواڑا دیکھنے کی تعبیر - Khwab main Buttock, Maqad, Dabar, Chotar, Pichwara dekhny ki tabeeer

خواب میں کعبہ شریف دیکھنا - Khawab main Kaba Sharif Dekhna