خواب میں دختر / بیٹی (لڑکی) دیکھنا - Khwab main Dukhtar, Daughter, Baiti, Larki Dekhna

خـوابــوں کـی ســر زمین

دختر / بیٹی (لڑکی)

 

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے، اور اگر خواب میں دیکھے کہ اُس کے میں لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا بخشی ہے۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہوگی، اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے۔ تو غم کی دلیل ہے، اور اگر دیکھے کہ لڑکی کو گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے، اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کسی کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ اُس سے اُس آدمی کو خوشی پہنچے گی۔


 

Comments