گوشت خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ From Raw to Cooked: The Spiritual Meaning Behind Meat Dreams
گوشت خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
گوشت پخته یعنی کا پختہ یعنی پکا ہوا خوش ذائقہ ایسا مال ہے جو کہ بآسانی حاصل ہوگا اور گوشت خام کھانا رنج اور نہایت محنت اور مشقت سے دولت حاصل کرنا ہے ۔ گوشت کی خرید وفروخت بلحاظ تاویل رنج اور دکھ ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنے اہل خانہ کا گوشت کھایا ہے تو غیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور اس بات کی نشاندہی ہے کہ کوئی ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا ۔ اگر مردہ شخص کا گوشت کھائے کہ جس کو پھانسی کی سزادی گئی ہو تو مال حرام کی علامت ہے۔ اگر دیکھے کہ موٹی تازی بکری کا گوشت پختہ کھایا ہے تو مال اور نعمت سے سرفراز ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ ذبح شدہ بکری گھر لایا ہے تو کوئی بڑا آدمی فوت ہو گا۔ اگر دیکھے کہ بکری کا تھوڑا جسم اپنے ہمراہ گھر لا کر رکھا ہے تو گھر میں کسی کی فوتگی کی دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ تازہ گوشت سے کسی کو مارا ہے تو اس کو اپنی گفتگو سے رنجیدہ کرے گا۔ اگر دیکھے کہ قصاب سے گوشت خریدا ہے اور مول چکایا ہے اور گھر لے گیا ہے تو خود کی موت قریب ہے۔ اگر دیکھے کہ اژدھے کا گوشت کھاتا ہے تو یہ دشمن کا مال کھانے کی نشانی ہے۔ اگر دیکھے کہ بجو کا گوشت کھایا ہے تو کسی بڑھیا عورت کے جادو کا شکار ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے بطخ ، مرغی، مور، مادہ گائے ، بلی، گورخر ، ہد ہد ، ہما پرندے اور جانوروں کا گوشت کھایا ہے تو مال و منال حاصل کرے گا اور عورت کے ذریعے بہت کچھ پائے گا۔ بندر کا گوشت کھانا پریشانی اور بیماری کی دلیل ہے ۔ گوشت الو کا کھانا چوری کا مال کھانے کی تاویل ہے اور گدھے کا گوشت کھانا مال حرام کی تعبیر ہے اور کوے کا گوشت کھانا بد کار آدمی سے روزی پانے کی دلیل ہے۔ گوشت سگ یعنی کتے کا کھانا دشمن پر فتح کی دلیل ہے ۔ گوشت طوطے کا کھانا بے فائدہ علم سیکھنے کی علامت ہے۔ مچھلی کا گوشت کھانا عورت کا مال کھانے کی دلیل ہے ۔ مردے کا گوشت کھانا بدی کی دلیل ہے۔ مگر مچھ کا کھانا گوشت خواب میں رنج و پریشانی کی علامت ہے ۔ بلبل کا گوشت کھانا اپنے زیر دستوں کا مال کھانا ہے ۔ |

Comments
Post a Comment