کمانه آسمان, قوس قزح خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Seeing a Rainbow, Qous e Qaza in Dreams: Spiritual Meaning and Skyward Signs
کمانه آسمان, قوس قزح خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسمان پر زور د کمان دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ بیماری سیرین رحمتہ اللہ ہے میں مبتلا ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس میں سبزی سرخی سے زیادہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہوگی اور اگر دیکھے کہ سرخی سبزی سے زیادہ ہے تو اُس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آسمان پر سرخی ستون کی طرح ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو قوت اور کامیابی ہو گی اور اگر سیاہ ستون دیکھے تو اس کی تاویل خواب اول کے خلاف ہے۔ قوس و قزح ( بادل میں سورج کی شعاعوں کے رنگ ) (۱) یہ کمان کی شکل کا بادل ہے جو آسمان میں نمودار ہوتا ہے۔ خواب میں اسکی رویت خوف سے مامون ہونے کی دلیل ہے۔ (۲) اگر کسی نے خواب میں سرخ رنگ کا دھنگ دیکھا تو خون زیادہ بہنے کی بنا پر صاحب خواب کو زخم لگنے کا اندیشہ ہے۔ (۳) اگر اس کا رنگ زرد ہے تو یہ بیماری کی دلیل ہے (۴) اگر اسکا رنگ سبز ہے تو بادشاہ کے ظلم سے اور قحط سے امان کی علامت ہے (۵) بعض معبرین نے کہا ہے کہ اگر کسی نے قوس قزح دیکھی تو اسکی شادی ہو گی ۔ اس لئے کہ شعراء عورت کو دھنگ کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں (۶) بعض نے کہا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دائیں طرف دھنگ دیکھا تو یہ خیر کی دلیل ہے اگر بائیں طرف دیکھا تو سر سبز ہونے کی علامت ہے۔ اگر اسکو شمالا اور جنو با دیکھا تو فقیر کے لئے سرسبز ہونے کی دلیل ہے اور دولت مند کے لئے سختی اور مال کے زوال کی نشانی ہے۔ اس لئے کہ یہ جلد زائل ہوتا ہے برقرار نہیں رہتا ہے (۷) خواب میں قوس و قزح دیکھنا عجیب معاملہ کے ظہور پر دلالت کرتا ہے، جس سمت اس کو دیکھا ہے وہ عجیب معاملہ اس سمت ظاہر ہوگا۔ |

Comments
Post a Comment