جادو کرنا خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
خواب میں لغو اور بے ہودہ کام فساد دین پر دلالت ہے اور جس پر کیا جائے اس کو نقصان پہنچنے کی علامت ہے ۔ |
ُP1
P3 خواب نامہ با لحاظ اُردو/ انگلش حروفِ تہجی (Dream book with Urdu/English alphabet)
P2
P4
جادو کرنا خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ What It Means to See Magic in a Dream
جھمکے خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ ?Earrings in Dreams: A Glimpse into Beauty, Wealth, or Warning
جھمکے خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
اگر دیکھے کہ اس کے دونوں کانوں میں جھمکے ہیں تو آرائش کا ذوق و شوق بڑھے گا۔ اگر بیش قیمت مروارید کے دیکھے تو علم دین حاصل کرے گا۔ خواب میں جھمکے ان وجوہ پر تاویل ہیں۔ بزرگی، آرائش، عورت ، فرزند ، کشائش، علم دین۔ |
یشب خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Jasper’s Message in Your Dream: What the Ancient Stone Is Trying to Tell You
یشب خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
یشب بھی ایک قیمتی پتھر ہے اور کشتہ جات میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر اپنے ذخیرے میں دیکھے تو مال پائے اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے یشب دیا ہے تو بے اصل عورت سے تعلق بنائیگا۔ |
گلوبند خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ The Necklace Dream: A Reflection of Self-Worth and Hidden Desires
گلوبند خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین |
|
سفید ، مروارید کا گل بند پانا، پہنا اور دیکھنا قدرت حق سے فصیح الکلام ہونے کی بشارت ہے اور جس قد رموتی روشن اور عمدہ ہوں گے اسی قدر علم و دانش میں اضافہ ہوگا۔ گلو بند دراز ہونا صاحب امانت اور چھوٹا ہونا خائن اپنے کی علامت ہے ۔ ایک سے زائد گلو بند علم میں اضافے کی علامت ہیں۔ سنہری گلو بند حج اور چاندی کا گلو بند اچھی عورت ملنے کی علامت ہے۔ |
گنبد خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Dreaming of a Dome? Discover Its Hidden Symbolism
گنبد خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
خواب میں عورت کی علامت ہے اور خوبصورت آراستہ گنبد پارسا عورت کی نشانی ہے اگر دیکھے کہ گنبد اس کی ملکیت ہے تو عورت سے نفع پائے گا۔ |
گندھک خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Dreaming of Sulfur: A Sign of Inner Alchemy or Hidden Turmoil?
گندھک خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
گندھک دیکھنا ، پانا خریدنا ، ذخیرہ کرنا ، دینا یا لینا غم کی نشانی ہے جو کہ بمقدار پیش آتا ہے ۔ |
گوشت خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ From Raw to Cooked: The Spiritual Meaning Behind Meat Dreams
گوشت خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
گوشت پخته یعنی کا پختہ یعنی پکا ہوا خوش ذائقہ ایسا مال ہے جو کہ بآسانی حاصل ہوگا اور گوشت خام کھانا رنج اور نہایت محنت اور مشقت سے دولت حاصل کرنا ہے ۔ گوشت کی خرید وفروخت بلحاظ تاویل رنج اور دکھ ہے۔ اگر دیکھے کہ اپنے اہل خانہ کا گوشت کھایا ہے تو غیبت میں مبتلا ہونے کی علامت ہے اور اس بات کی نشاندہی ہے کہ کوئی ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمانی اٹھائے گا ۔ اگر مردہ شخص کا گوشت کھائے کہ جس کو پھانسی کی سزادی گئی ہو تو مال حرام کی علامت ہے۔ اگر دیکھے کہ موٹی تازی بکری کا گوشت پختہ کھایا ہے تو مال اور نعمت سے سرفراز ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ ذبح شدہ بکری گھر لایا ہے تو کوئی بڑا آدمی فوت ہو گا۔ اگر دیکھے کہ بکری کا تھوڑا جسم اپنے ہمراہ گھر لا کر رکھا ہے تو گھر میں کسی کی فوتگی کی دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ تازہ گوشت سے کسی کو مارا ہے تو اس کو اپنی گفتگو سے رنجیدہ کرے گا۔ اگر دیکھے کہ قصاب سے گوشت خریدا ہے اور مول چکایا ہے اور گھر لے گیا ہے تو خود کی موت قریب ہے۔ اگر دیکھے کہ اژدھے کا گوشت کھاتا ہے تو یہ دشمن کا مال کھانے کی نشانی ہے۔ اگر دیکھے کہ بجو کا گوشت کھایا ہے تو کسی بڑھیا عورت کے جادو کا شکار ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے بطخ ، مرغی، مور، مادہ گائے ، بلی، گورخر ، ہد ہد ، ہما پرندے اور جانوروں کا گوشت کھایا ہے تو مال و منال حاصل کرے گا اور عورت کے ذریعے بہت کچھ پائے گا۔ بندر کا گوشت کھانا پریشانی اور بیماری کی دلیل ہے ۔ گوشت الو کا کھانا چوری کا مال کھانے کی تاویل ہے اور گدھے کا گوشت کھانا مال حرام کی تعبیر ہے اور کوے کا گوشت کھانا بد کار آدمی سے روزی پانے کی دلیل ہے۔ گوشت سگ یعنی کتے کا کھانا دشمن پر فتح کی دلیل ہے ۔ گوشت طوطے کا کھانا بے فائدہ علم سیکھنے کی علامت ہے۔ مچھلی کا گوشت کھانا عورت کا مال کھانے کی دلیل ہے ۔ مردے کا گوشت کھانا بدی کی دلیل ہے۔ مگر مچھ کا کھانا گوشت خواب میں رنج و پریشانی کی علامت ہے ۔ بلبل کا گوشت کھانا اپنے زیر دستوں کا مال کھانا ہے ۔ |
کمانه آسمان, قوس قزح خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Seeing a Rainbow, Qous e Qaza in Dreams: Spiritual Meaning and Skyward Signs
کمانه آسمان, قوس قزح خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسمان پر زور د کمان دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ بیماری سیرین رحمتہ اللہ ہے میں مبتلا ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اُس میں سبزی سرخی سے زیادہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہوگی اور اگر دیکھے کہ سرخی سبزی سے زیادہ ہے تو اُس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آسمان پر سرخی ستون کی طرح ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو قوت اور کامیابی ہو گی اور اگر سیاہ ستون دیکھے تو اس کی تاویل خواب اول کے خلاف ہے۔ قوس و قزح ( بادل میں سورج کی شعاعوں کے رنگ ) (۱) یہ کمان کی شکل کا بادل ہے جو آسمان میں نمودار ہوتا ہے۔ خواب میں اسکی رویت خوف سے مامون ہونے کی دلیل ہے۔ (۲) اگر کسی نے خواب میں سرخ رنگ کا دھنگ دیکھا تو خون زیادہ بہنے کی بنا پر صاحب خواب کو زخم لگنے کا اندیشہ ہے۔ (۳) اگر اس کا رنگ زرد ہے تو یہ بیماری کی دلیل ہے (۴) اگر اسکا رنگ سبز ہے تو بادشاہ کے ظلم سے اور قحط سے امان کی علامت ہے (۵) بعض معبرین نے کہا ہے کہ اگر کسی نے قوس قزح دیکھی تو اسکی شادی ہو گی ۔ اس لئے کہ شعراء عورت کو دھنگ کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں (۶) بعض نے کہا ہے کہ اگر کسی نے خواب میں دائیں طرف دھنگ دیکھا تو یہ خیر کی دلیل ہے اگر بائیں طرف دیکھا تو سر سبز ہونے کی علامت ہے۔ اگر اسکو شمالا اور جنو با دیکھا تو فقیر کے لئے سرسبز ہونے کی دلیل ہے اور دولت مند کے لئے سختی اور مال کے زوال کی نشانی ہے۔ اس لئے کہ یہ جلد زائل ہوتا ہے برقرار نہیں رہتا ہے (۷) خواب میں قوس و قزح دیکھنا عجیب معاملہ کے ظہور پر دلالت کرتا ہے، جس سمت اس کو دیکھا ہے وہ عجیب معاملہ اس سمت ظاہر ہوگا۔ |
رقیقی (غلام فروش) خواب میں دیکھنے کی تعبیر ۔ Dreaming of a Slave Trader, Ghulam Farosh, Raqeeqi: Hidden Meanings and Spiritual Insights
رقیقی (غلام فروش) خواب میں دیکھنے کی تعبیر |
|
خـوابــوں کـی ســر زمین
|
|
خواب میں اسے دیکھنا علم وحدیث پر دلالت کرتا ہے۔ |
.jpeg)








